6 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان میں ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابرنے کہاہے کہ صدر آصف علی زرداری طے شدہ پروگرام کے تحت طبی معانئے کیلئے دبئی پہنچ گئے ہیں اور ان کے استعفی کے بارے میں 0امریکی اخبارکی خبـر من گھڑت اور جھوٹی ہے ۔

ابنا: پاکستان میں ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابرنے کہاہے کہ صدر آصف علی زرداری طے شدہ پروگرام کے تحت طبی معانئے کیلئے دبئی پہنچ گئے ہیں اور ان کے استعفی کے بارے میں امریکی اخـارکی خبـرمن گھڑت اور جھوٹی ہے۔ ایوان صدر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ صدر کی حالیہ مصروفیات کے بارے میں بعض ذرائع ابلاغ کی خبریں غیرحقیقی اور فرضی ہیں، بابر نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نےطے شدہ پروگرام کے مطابق میڈیکل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کرانا تھا اور اس مقصد کیلئے وہ دبئی کے اسپتال میں ہیں ۔ واضح رہے کہ ایک امریکی اخـبار نے لکھا ہے کہ پاکستانی صدر  خرابی صحت کی بنیاد پر مستعفی ہو سکتے ہیں۔  پاکستانی حکام نے امریکی اخبار کی خبر کو بے بنیاد قراردیا ہے۔........ /169